اہل البیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا۔ کی رپورٹ کے مطابق جناح روڈ پر بلوچستان سیکریٹریٹ کے ملازم شبیر حسین کو دہشتگردوں نے اس وقت فائرنگ کا نشانہ بنایاجب وہ اپنے دفتر جا رہے تھے۔ شبیر حسین موقع پر ہی جام شہادت نوش کرگئے۔ ان کی میت سول ہسپتال منتقل کر دی گئی۔ دہشتگردی کا دوسرا واقعہ کوئٹہ کے معروف تجارتی مرکز قندہاری بازار میں پیش آیاجہاں 2شیعہ مومنین علی محمد اور تاج محمد کو اندھادھند فائرنگ کرکے زخمی کردیا گیا دونوں مومنین کو شدید زخمی حالت میں سی ایم ایچ ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔اطلاعات آنے تک ابھی ایک اور مومن گلِ شیریں ولد غلام مرتضیٰ کو کوئٹہ میں ڈبل روڈ پر کالعدم لشکر جھنگوی کے درندوں نے دہشتگردی کا نشانہ بناکر شہید کردیا۔ واضع رہے کہ کوئٹہ میں تسلسل کے ساتھ شیعیان حیدرکرار کا قتل عام جاری ہے اور نام نہاد سیکورٹی ادارے ان دہشتگردوں کے آگے بے بس نظر آرہے ہیں۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔/110
14 دسمبر 2012 - 20:30
News ID: 372329
کالعدم لشکر جھنگوی کے دہشتگردوں کی فائرنگ کے نتیجے میں صوبائی دار الحکومت کوئٹہ میں دومومنین کو شہیدجبکہ دوکو زخمی کر دیا۔